ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب نے اچھی کارکر دگی پر پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی نے تھانہ اٹک خورد کے سابقہ ایس ایچ او سب انسپکٹر عابد شاہ ، کنسٹیبل آصف اور سیکورٹی کنسٹیبل تھانہ اٹک خورد محمد احتشام کو انکی اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے پر افسران و ملازمان کو ایسے ہی نوازا جائے گا۔ اٹک پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے میرے دروازے ہمیشہ عوام الناس کیلئے کھلے ہیں۔

 
 
     
Friday, July 6, 2018