ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات بر ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او حضرو منصور عالم و ایس ایچ او حضرو انسپکٹر محمود بٹ کی زیر نگرانی انچارج سٹی چوکی حضرو سب انسپکٹر صداقت علی معہ افسران و ملازمان نے حضرو شہر میں بدنام جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 13 کھلاڑی رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 35ہزار روپے و بیش قیمتی موبائل فونز قبضہ میں لے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ند حوالات تھانہ کیا۔ عوامی حلقوں نے اٹک پولیس کے اقدام کو خوب سراہا۔
