پولیس افسران کی مرحوم کنسٹیبل اشفاق احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی

ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او پنڈی گھیب شاہد صدیق، ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب اعجاز بٹ ، انچارج چوکی سٹی پنڈی گھیب عامر شاہ ، سب انسپکٹر حیات خان نیازی ، انچارج ویلفیئر برانچ اٹک سب انسپکٹر شہروز نے مرحوم کنسٹیبل اشفاق احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی ، کانسٹیبل اشفاق احمد گزشتہ روز بجلی کے کرنٹ لگنے سے فوت ہو گئے تھے کانسٹیبل اشفاق احمد کا شمار اٹک پولیس کے ڈیوٹی کے پابند اور فرض شناس اہلکار کی حیثیت سے ہوتا تھا اس موقع پر ایس ڈی پی او پنڈی گھیب شاہد نے اٹک پولیس کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ کو 50 ہزار روپے کفن دفن کے سلسلہ میں دئیے اور کہا کہ اٹک پولیس کا ہر جوان انکی فیملی کا بازو ہے ان کو مستقبل میں کوئی بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو فوری ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او حسن اسد علوی نے کانسٹیبل اشفاق احمد کی اچانک وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشفاق احمد مرحوم کا خاندان اٹک پولیس کا حصہ ہے اور ان کے خاندان کیلئے اٹک پولیس کی جانب سے تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی.
 
   
   
   
Monday, July 9, 2018