ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کا سرپرائز وزٹ کیا۔ د

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی صاحب نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او صاحب نے تھانہ جات کے دفاتر، فرنٹ ڈیکسز، رہائشی بیرکس، پولیس میس، حوالات وغیرہ کا معائینہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ اوز تھانہ سٹی صدر حسن ابدال بھی موجود تھے۔ڈی پی او صاحب نے اس موقع پر کہا کہ عوام الناس کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنا لیں کسی بھی آنے والے شخص کے ساتھ ہرگز بدتمیزی نہ کی جائے بلکہ انتہائی شائستگی اور تہذیب سے پیش آئیں تا کہ آپکے رویے سے ہی انکی آدھی پریشانی ختم ہو جائے۔

 

   

   

   

   

Tuesday, July 10, 2018