ڈسٹرکٹ پولیس اٹک نے آمدہ الیکشن 2018 کے سلسلہ میں ایک سپیشل ریزور تیار کروائی

ڈسٹرکٹ پولیس اٹک جناب حسن اسد علوی صاحب نے آمدہ الیکشن 2018 کے سلسلہ میں ایک سپیشل ریزور تیار کروائی جو کہ الیکشن تک ہمہ وقت چاک و چوبند اور ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے پولیس لائن اٹک میں موجود رہے گی۔ سپیشل ریزور کو ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او صدر سرکل ضیغم عباس نے موجودہ ملکی حالات میں کسی بھی خطرے سے چوچار ہونے کی صورت میں تفصیلی بریفنگ دی انکے ساتھ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک انسپکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی صاحب نے دوران بریفنگ افسران و ملازمان کو کہا کہ پاکستان ہماری عزت ہے اسکی عزت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دینگے آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کروانا ہمارا اولین فرض ہے۔تمام جوانوں نے الیکشن کو شفاف اور پر امن طور پر کروانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک نے بھی ملازمان کو ضروری ہدایات دیں۔

 

   +

   

   

 

Monday, July 16, 2018