ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

 تھانہ جنڈ کے علاقہ میں دوران سرچ آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد۔۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں آمدہ الیکشن 2018 کے سلسلہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی صاحب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر یہ نہ سمجھیں کہ اٹک پولیس پرامن الیکشن کے انعقاد ، کارنر میٹنگز و ریلیوں میں مصروف ہے بلکہ اٹک پولیس ہمیشہ کی طرح جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر لمحہ با خبر اور تیار ہے۔ علاقہ تھانہ جنڈ میں موجود ڈھوک ماڑی پر دوران سرچ آپریشن بھاری مقدار میں اسلحۃ ایمونیشن جس میں 1 پسٹل 9MM معہ 7روند ، 1 کلاشنکوف معہ 10 روند ، 1 رائفل 12 بور معہ 6 کارتوس، 1 رپیٹر معہ 26 کارتوس اور 26 روند 8MMبرآمد ہوئے ملزمان شعیب ولد فخر عالم اورخالق ولد ہدایت سکنائے ڈھوک ماڑی جنڈ ضلع اٹک کو اسلحہ ناجائز رکھنے کے جرم میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر ہو کر بند حوالات کیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ اٹک خورد میں موجود سرچ پارک پر دوران سپیشل ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ سجاد نقوی SI، محمد زاہد Asiو ملازمان نے ایک مشکوک موٹر سائیکل CD70بدوں نمبر برنگ سرخ کو روکا جس پر 2 کس مسمیان شاکر اللہ شاکر ولد باچا حسین قوم پٹھان سکنہ مٹا سوات اور جہانگیر خان ولد سید رحمان سکنہ محلہ باجوڑ اکبر پورہ نوشہرہ سوار تھے۔ دوران تلاشی موٹر سائیکل کی سیٹ سے نیچے سے 4 پیکٹ خالص چرس و گردہ برآمد ہوئے جو وزن کرنے پر کل 4800 گرام ہوئی کو قبضہ پولیس میں لیکر دو کس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا کر انکو پابند سلاسل کیا۔ اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی اس کاروائی کو خوب سراہا۔

   

Tuesday, July 17, 2018