ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے پولیس لائن میں آمدہ الیکشن 2018کے سلسلہ افسران وملازمان سے الیکشن ڈیوٹی سے متعلق حلف برداری کی تقریب منعقد کروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی نے پولیس لائن میں آمدہ الیکشن 2018کے سلسلہ افسران وملازمان سے الیکشن ڈیوٹی سے متعلق حلف برداری کی تقریب منعقد کروائی۔تقریب میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ، ایس ایچ اوز ، CSOاٹک پولیس، انچارج ایلیٹ فورس ،PHPافسران وملازمان نے شرکت کی۔دوران تقریب تمام افسران و ملازمان سے الیکشن کے دوران غیر جانبداری ، ایمانداری اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے متعلق حلف لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے جملہ شرکاء کو انکی ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔تقریب کے آخر میں سب نے مل کر ارض پاکستان کے امن و سلامتی کیلئے دعا کی۔