ڈی پی او اٹک نے پرچم کشائی کی تقریب میں سبز ہلا لی پرچم لہرایا

یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے
اس پہ دل قربان اس پہ جان بھی قربان ہے
14 اگست 1947 کو ہمارا پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا جسکے لئے بے پناء جوانوں ، بوڑھوں ، بچوں اور خواتین نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے جسکی بدولت آج ہم ایک آزاد فضا میں آزادی سے آزادی کی سانسیں لے رہے ہیں۔ انکی جانوں کی قیمت تو کسی صورت ادا نہیں ہو سکتی لیکن انکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور ہمارے پیارے ملک کی سلامتی کیلئے DCآفس اٹک میں ڈپٹی کمشنر فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) جناب عمران قریشی صاحب ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی صاحب نے پرچم کشائی کی تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں پولیس لائن اٹک میں یادگار شہداء پر سلامی دی جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب اٹک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک اور ایس پی انوسٹی گیشن صاحب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ارض پاکستان کی سلامتی و شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

   

   

   

   

   

   

 

Tuesday, August 14, 2018