ڈی پی او اٹک نے یوم پاکستان 14 اگست کا خاص دن اٹک کی عوام کے ساتھ منایا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی صاحب نے یوم پاکستان 14 اگست کا خاص دن اٹک کی عوام کے ساتھ منایا اس خاص دن نہ صرف قیام پاکستان کی تقاریب میں حصہ لیا بلکہ شجر کاری مہم میں بھی اٹک پولیس کی نمائندگی کی۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جسکے بعد دسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ کیا وہاں قیدیوں سے ملاقات کی ان میں مٹھائی تقسیم کی اور وہاں منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ جرم سے ہے انسان سے نہیں یہ جیل آپکی درسگاء ہے آپ لوگ اپنے آپ سے عید کریں کہ قید سے رہائی کے بعد ایک معزز انسان کی طرح اس معاشرے کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے۔اسکے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک کا دورہ کیا وہاں مریضوں سے ملاقات کی ان میں یوم پاکستان کی خوشی میں مٹھائی و تحائف تقسیم کئے اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کی۔اسکے بعد لارنس پور فقیر آباد کے مقام پر موٹر وے پولیس کیساتھ مل کر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک پودا اپنے ہاتھ سے لگایا اور کہا کہ ہر پولیس آفیسر کا فرض ہیکہ شجر کاری مہم میں اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگا کر ملک کو سرسبز شاداب بنائیں۔ آخر میں گردوارہ پنجہ شریف حسن ابدال کا دورہ کیا جہاں سکھ برادری نے پر تپاک استقبال کیا جو بھی یوم پاکستان کی خوشیاں منا رہے تھے ڈی پی او اٹک کی آمد پر ان کی خوشی دوبالا ہو گئی۔ ڈی پی او صاحب اور ڈپٹی کمشنر اٹک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی صاحب نے کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صاحب نے کہا کہ پاکستان کے تمام اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لئے برابر حقوق ہیں اور یہ ملک ہم سب کا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادریوں کی حفاظت اور انکا خیال رکھنا پولیس کا فریضہ ہے پولیس اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو ہر مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔

 

   

   

   

  

   

   

  

  

Tuesday, August 14, 2018