Chehlum Jaloos Imam Bargah Husainia Sheen Bagh

ضلع اٹک میں چہلم جلوس امام بارگاہ حسینیہ شین باغ خیروعافیت اختتام پذیر ہوا۔ جس پر اٹک پولیس کی جانب سے 246 پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ 2 ایلیٹ سیکشنز، عملہ سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، عملہ DHQہسپتال اٹک، سیکورٹی کنسٹیبلان تھانہ سٹی و صدر اٹک تعینات کئے گئے جنہوں نے جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔جلوس کی نگرانی بذیعہ موبائل کیمرہ بھی کی جاتی رہی جسکو انچارج کنٹرول روم اٹک اپنی زیر نگرانی چیک کرتے رہے۔ ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر اٹک پولیس کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔.

      

Monday, November 5, 2018