ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے ضلع اٹک سے ٹرانسفر ہونے والے 3ایس ڈی پی اوز جن میں ڈی ایس پی سرکل جنڈ عابد حسین ظفر، ڈی ایس پی فتح جنگ اعظم محمود اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ساجد محمود کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں فئیر ویل پارٹی کا اہتمام کیا اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے انکی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس نے میرے ویژن کے مطابق کسی پریشر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور بے کسوں کی داد رسی کی اور اس مشن پر کام جاری ہے۔اٹک پولیس ان تمام کمزور عناصر کی آواز ہے جو کسی با اثر ظالم کے ظلم کیخلاف تھانوں کا رخ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اسی عزم کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عنائیت فرمائے۔