Action against Criminals

تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد سلیم نے دوران گشت و پڑتال مشہور شراب فروش محمد طارق ولد فرمان الہی سکنہ محلہ اویسیہ ،دارالسلام کالونی اٹک شہر سے 20لیٹر شراب قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ،سب انسپکٹر خالق محمودنے مخبر کی اطلاع پر محلہ تکیہ نزد ماجد بیکرز مرزا گاوٗں سے مشہور منشیات فروش مہر خان ولد محمد اقبال سکنہ مرزا سے دوران تلاشی 1300گرام خالص چرس و گردہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اے ایس آئی سجاد حسین تھانہ صدر حسن ابدال نے دوران گشت مشکوک شخص شمریز علی ولد اصغر علی قوم راجپوت سکنہ بوریوالا ، تحصیل صفدر آباد ضلع شیخوپورہ سے پسٹل32بور معہ 2زندہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، اے ایس آئی کامران عزیز تھانہ صدر حسن ابدال نے شاہیا گاوٗں کے قریب سے محمد فیاض ولد محمد اکبر قوم پٹھان سکنہ باڑی جم ، مردان سے دوران تلاشی پسٹل30بور معہ 03روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیااسی طرح اے ایس آئی شبیر احمد تھانہ جنڈ نے حمزہ جاوید ولد جاوید اقبال قوم اعوان سکنہ ڈھاک ، حال محلہ آلہ آباد جنڈ سے خنجر برآمد کر لیا، سب انسپکٹر افتخار احمد تھانہ انجرا نے بحد رقبہ کالونی چوک انجرا سے مسمی محمد دجاد ولد نعمت خان قوم پٹھان سکنہ کانڈی داخلی چھب ،تحصیل جنڈ سے 240گرام چرس برآمد کر لی جبکہ اے ایس آئی اعزاز علی تھانہ انجرا نے دوران گشت و پڑتال عبداللہ چوک چھب سے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو مذکورہ شخص مسمی محمد وکیل ولد سلیمان زئی قوم افغانی سکنہ گردیز، افغانستان حال علاقہ تھانہ انجرا جو کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا جسکے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں جسکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس کسی سماج دشمن عناصر کو ہرگز برادشت نہ کرے گی اور انکی سرکوبی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے درندہ صفت عناصر کسی رعائیت کے ہرگز مستحق نہیں ہیں ​  

​​

Thursday, November 8, 2018