Body:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ تفتیشی افسران کو ہدایات دی گئیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کریں ۔مال مقدمات میں مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنائیں۔ نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائیں تا کہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ڈی پی او اٹک نے جملہ تفتیشی افسران کو کہا کہ تفتیش میرٹ پر کریں کسی گنہگار کو کوئی رعائیت نہ ملے اور تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تا کہ عوام میں پولیس کا بہتر امیج بن سکے.