Action against Criminals

مقدمہ نمبر110بجرم Ao(2)(B)(C)(3)13/20/65 پنجاب اسلحہ ترمیمی آرڈیننس 2015تھانہ رنگو
بنام
01 اسد ولد حامد خان قوم بنگش سکنہ توغ والا کوہاٹ KPK
02 عبدالوہاب ولد راج محمد قوم آفریدی سکنہ درہ آدم خیل ، قبائلی علاقہ ملحقہ کوہاٹKPK
برآمدگی
22عدد پسٹل 30 بور معہ 22 فالتو میگزین
02 عدد پسٹل 9MM معہ 02فالتو میگزین
03عدد رائفلز کلاشنکوف معہ05میگزین
01رپیٹر 12 بور معہ02فالتو میگزین
100ڈبی روند 30بور ٹوٹل 4625روند
135ڈبی روند کلاشنکوف ٹوٹل روند 2700
11ڈبی روند 8MMٹوٹل 220روند
گاڑی نمبریLEH/6423 برنگ کالی از قسم XLI
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات متعلق انسداد جرائم کی روشنی میں اے ایس پی / ایس ڈی پی او حضرو سرکل اظہر خان و ایس ایچ او تھانہ رنگو سب انسپکٹر محمد نواز کی زیر نگرانی عبدالواعظ تھانہ رنگو معہ ملازمان تھانہ رنگو بسلسلہ گشت و پڑتال بحد رقبہ کالو ڈب موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کالو ڈب سٹاپ پر مناسب خکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے کار نمبری 6423/LEHبرنگ کالی از قسم XLIکو روکا گیا جسکو مسمی اسد متذکرہ بالا چلا رہا تھا جسکے ساتھ سیٹ پر عبدالوہاب متذکرہ بالا بھی سوار تھا گاڑی کی تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں جدید اسلحہ متذکرہ بالا برآمد ہوا۔جنکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز کو قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی اس بڑی کاروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔نئے تعینات شدہ سرکل آفیسر اے ایس پی اظہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹک پولیس اپنے ضلعی کمانڈر کی سربراہی میں ایسے تمام عناصر جو کسی بھی ملک دشمن یا سماج دشمن سرگرمی میں ملوث ہیں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلوا کر نشان عبرت بنائیں گے تا کہ ہماری دھرتی ایسے عناصر سے پاک ہو کر ایک پر امن معاشرے کی مثال بن سکے۔  

    

    

 

Tuesday, December 11, 2018