Khuli Kacheri Jand

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسد علوی نے ڈپٹی کمشنر اٹک جناب عشرت اللہ نیازی کے ہمراہ جنڈ میں کھلی کچہری کا اپتمام کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈی پی اواٹک نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈی ایس پی جنڈ کو ہدایت کی کہ مسائل کو فوری حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔اس موقع پرڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور کسی پریشر کی پرواہ کئے بغیر عوام کو انصاف کی فراہمی کا مشن جاری رہے گا۔
        
 
  
Friday, January 18, 2019