Khuli Kacheri

 

ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے آج بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد فتح جنگ اور پولیس لائن اٹک میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے پیش کئے جس پر فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کیلئے مناسب احکامات جاری کئے گئے۔ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور وہ خود بطور ڈسٹرکٹ کمانڈر ان ذمہ داریوں کا ادراک رکھتے ہیں جو انکے کندھوں پر ہیں اور وہ رات کو بھی ضلع کے مختلف سرکلز میں گشت کی نگرانی کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ انکے دفتر کے دروازے عوام الناس کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور عوام ان سے انکے موبائل نمبر پر بھی کوئی بھی مسئلہ ڈسکس کر سکتے ہیں۔کیمونٹی واچ ونگ اور پولیس لائزون کمیٹیوں کی مدد سے جرائم کی بیخ کنی کو ممکن بنایا جائے گا اور کمپیوٹر کے ایک کلک پر ضلع بھر کے جرائم پیشہ افراد کی مکمل تفصیل موجود ہو گی جسکی مدد سے ضلع کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔عوام اور پولیس یک جان ہو کر ہی اس مشن کی تکمیل کر سکتے ہیں۔
           
Friday, February 1, 2019