DPO Attock Visit Khidmat Markaz Attock

 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے خدمت مرکز میں موجود عوام سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے ۔خدمت مرکز میں متعین عملے کے رویے کے بارے میں بھی لوگوں سے دریافت کیا جس پر عوام کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ڈی پی او اٹک نے خدمت مرکز کے عملہ کو مزید بہتر انداز سے سروسز فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے اور انکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت اٹک پولیس کا نصب العین ہے اور وہ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کرینگے۔
         
Thursday, January 31, 2019