Two Children were Recovered

28 جنوری 2019 کو ایک بلکتی ماں اپنی فریاد لے کر اٹک پولیس کے پاس آئی کہ اسکے دو معصوم بچے اغواء کر لئے گئے ہیں جس پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ تمام تر وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لیکر مغوی بچوں کو فوری بازیاب کروایا جاۓ جس پر ایس ایچ اوتھانہ صدر اٹک, انچارج آئی ٹی لیب اٹک معہ ٹیم نے بروقت اور فوری کاروائی کرتے ہوۓ 24 گھنٹے کے اندر مغوی بچوں کو بازیاب کروا کے انکی ماں کے حوالے کر دیا جس پر بچوں کی والدہ خوشی سے نہال ہو گئیں اور اٹک پولیس کو دعائیں دینے لگیں. اٹک پولیس تمام مظلوموں اور لاچار لوگوں کی مدد کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی ہے اور ہم اسی کمٹمنٹ سے کام جاری رکھیں گے.

  

Tuesday, January 29, 2019