Action Against Criminals

 ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیوں میں 11ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 29 پسٹل،1کلانشکوف ،09رائفلز14000روند اور 5کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی ہے ۔تحصیل حضرو میں ایک بڑی کاروائی کے دوران پولیس نے غورغشتی کے علاقہ میں ڈبل مرڈر کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اٹک کی عوام کو یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اٹک پولیس انکی جان مال اور آبرو کی حفاظت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور سرزمین اٹک کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے ضلع کی سرزمین کو تنک کر دیا جائے گا تا کہ عوام کے امن عامہ کو یقینی بنایا جا سکے۔اٹک پولیس جدید اورمنظم طریقوں سے جرائم کو قابو کرنے میں مصروف عمل ہے ۔کرمینل پروفا ئلنگ کے ذریعے ضلع بھر کے تمام ریکارڈ یافتگان کے ڈیٹا کو جمع کر کے کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے جسکی مدد سے ایک کلک پر تمام ریکارڈ یافتگان کی مکمل تفصیلات دستیاب ہونگی اور اٹک پولیس بہتر طریقے سے جرائم کی بیخ کنی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
   
 
   
Wednesday, February 6, 2019