ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے کھلی کچہری کا انعقادکیا اور عوام کےمسائل سنے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے جامع مسجد حنفیہ اور بعد ازاں ڈی پی او اافس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شریک ہو کر اپنے مسائل سے ڈی پی او اٹک کو آگاہ کیا جن پر مناسب فیصلہ جات کئے گئے ۔اس موقع پر ایک شخص نے اپنی 3سالہ بچی کی بیماری کا ذکر کیا اور امداد کی اپیل کی جس پر ڈی پی او اٹک نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو لیٹرز لکھے اور اس مجبور باپ کو یہ یقین دہانی کروائی کہ اسکی بیٹی کے علاج کیلئے وہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائینگے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اب کھلی کچہریاں تحصیل لیول پر بھی کرائی جائینگی تا کہ عوام کو فوری انصاف انکی دہلیز پر مہیا کیا جا سکے۔انکا کہنا تھا کہ کیمونٹی پروفائلنگ ،کریمنیل واچ ونگ اور دیگر جدید سوفٹ وئیرز کی مدد سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی گشت کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اب افسران ڈبل سفٹوں میں نگرانی گشت کیا کرینگے۔ڈی پی او اٹک خود بھی رات گئے تک سڑکوں پر موجود رہ کر گشت کے عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے یہ اپیل کی ہے کہ پولیس کے ساتھ مل کر معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانے میں انکا ساتھ دیں۔

     

    

    

Friday, February 8, 2019