ڈی پی او اٹک کا شجر کا ری مہم کا آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس اٹک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر سکول و کالج کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام حکومت پاکستان کی ایک بہترین کاوش ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔درخت ہماری ضرورت ہیں اور شجر کاری مہم وقت کی پکار تھی جس پر عمل درآمد ایک احسن اقدام ہے اور اٹک پولیس ایسی تمام سرگرمیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا۔

   

Saturday, February 9, 2019