ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اٹک پولیس کی کاروائیاں۔ایس ایچ او تھانہ حضرو کی زیر نگرانی انچارج چوکی لکوڑی نے VXRکار نمبری JMC/7939 کے ڈرائیور کے قبضے سے عابد خان ولد ہدایت خان سکنہ پشاور سے 6کلو خالص گردہ برآمد کر لیا، تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقے سے مشہور منشیات فروشوں مسمیان لیاقت اور نوید اختر سے ٹوٹل2450گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس نے ظہیر حسین سے 1060گرام چرس براآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
