ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات کی روشنی میں اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 6ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔تھانہ صدر اٹک پولیس نے مشہور شراب فروش سجاد خان ولد عنائیت خان سکنہ فقیر آباد کو سوزوکی میں بھاری مقدار کی شراب سمیت پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ صدر حسن ابدال کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم احمد حیات خان ولد عمر حیات خان سکنہ خالقداد سے دوران تفتیش آلہ قتل پسٹل تیس بور برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا ،اسی طرح تھانہ باہتر کے اے ایس آئی طارق محمود نے دوران سرچ آپریشن مسمیان ذولفقار علی ولد محمد صادق سکنہ پنڈ بہادر خان اور سلیمان علی ولد غضنفر اقبال سکنہ واہ کینٹ سے الگ الگ اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ 10عدد روند برآمد کر کے مقدمات درج رجسٹر کرائے دوسری جانب تھانہ اٹک خورد سے اے ایس آئی ملک طارق محمود نے حاجی شاہ چوک سے مشکوک شخص مسمی جمشید خان ولد عبدالخالق سکنہ رومیاں سے بغیر لائسنسی رائفل12بور معہ 12زندہ روند برآمد کر لئے جبکہ انٹری ایگزٹ پوائنٹ اٹک خورد پر تعینات ایس آئی سرفراز احمد نے دوران تلاشی پشاور کی جانب سے آنے والی بس پر سوار محمد اسرار ولد زر محمد سکنہ مہمند ایجنسی حال اسلام آباد سے 4500پتنگیں اور سینکڑوں ڈوریں برآمد کر کے خطرناک کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ پولیس نے محمد ریاست نامی مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

