ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 4ملزمان کو پابند سلاسل کر لیا جن میں تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی سرفراز احمد نے انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر محمد مسکین ولد لال خان سکنہ مانسر تحصیل حضرو سے 100پتنگ اور ڈوریں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا دوسری جانب تھانہ فتح جنگ پولیس نے مزمل احمد ولد نور محمد سکنہ المرتضی مسجد فتح جنگ سے 250پتنگ معہ ڈوریں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا جبکہ یاسر سعید ولد جان حیدر سکنہ صوابی سے 200گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح عالم ولد حبیب گل سکنہ چارسدہ حال راولپنڈی سے 525گرام چرس گردہ برآمد کر کے فتح جنگ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
