ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات برخلاف سماج دشمن عناصر کے سلسلہ میں اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان سے چرس،شراب و اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک کے ایس آئی طارق عزیز نے دوران گشت مسمی ریاض علی ولد عبدالرزاق سکنہ شین باغ سے1800گرام خالص چرس برآمد کر لی، تھانہ نیو ائیر اپورٹ کے اے ایس آئی محمد عابد نے موٹر سائیکل سوار آصف محمود ولد محمد رفیق سکنہ فتح جنگ سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی سرفراز احمد نے حاجی شاہ کے رہائشی بابر شہزاد سے 1800گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،دوسری جانب تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی شبیر احمد نے محمد اسماعیل ولد غلام حیدر سکنہ جنڈ سے اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور معہ 5روند برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر لیا،ٹریفک قوانین کی چلائی گئی خصوصی مہم میں سرکل جنڈ کے ٹریفک انچارج سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن فیضان بھٹی نے ویگن نمبری AL۔0041میں غیر معیاری دو عدد سی این جی سلینڈر لگانے پر ڈرائیور علی اکبر ولد امیر افسر سکنہ کالی ڈلی جنڈ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔
