ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اٹک پولیس کو ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کا ٹاسک دیا ہے جسکی روشنی میں اٹک پولیس اس ٹاسک کوپورا کرنے کیلئے دن رات کی تمیز کئے بغیر ضلع اٹک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے جس سلسلے میں تھانہ اٹک سٹی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک ایس آئی ثاقب عباسی کی زیر نگرانی احسان اختر ولد امیر اختر سکنہ ماڑی سے 50بوتل شراب برآمد کر لی دوسری کاروائی میں نبیل سلیم ولد سلیم فرانس عرف سومی سکنہ محلہ بجلی گھر اٹک شہر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ برکت علی ولد محمد صفدر ساکن ماڑی کنجور سے1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی منتظر عباس نے راجہ حمزہ نزاکت ولد راجہ نزاکت سکنہ محلہ ارشاد نگر حسن ابدال سے اسلحہ ناجائز 30بور معہ 6روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا ، تھانہ بسال میں باپ بیٹا کے دہرے قتل کے الگ الگ مقدمات میں مجرم اشتہاری محمد اقبال ولد محمد اشرف سکنہ پنڈ سلطانی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے پر اسکے حقیقی بھائی گلاب خان ولد محمد اشرف نے موقع پر شور مچا کر اسکو بھگا دیا جس پر اے ایس آئی خضر حیات تھانہ بسال نے 216ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،تھانہ جنڈ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کرایہ داران نجیب اللہ ولد نصیب اللہ سکنہ جنڈ، عمران، زاہد اللہ پسران محمد سخی ، ضیاء الرحمن ولد سید محمد اقوام افغان سکنائے حال جنڈ و مالک مکان بشیر ولد نا معلوم سکنہ ڈنگی ناڑی جنڈ ، حسن ابدال سے کرایہ دار طارق مسیح ولد تاج مسیح و مالک مکان آصف علی ولد محمد لیاقت سکنائے محلہ ارشاد نگر حسن ابدال جبکہ تھانہ بسال سے کرایہ دار محمد نبی ولد ولی رحمان سکنہ کوہستان حال مٹھیال و ملاک مکان محمد اشرف ولد عبدالواحد سکنہ مٹھیال کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے مقدمات درج کر لئے۔
