ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تھانہ اٹک خورد سے ایس آئی سرفراز احمد نے موٹر سائیکل سوار عباس امجد ولد امجد حسین صدیقی سکنہ نوشہرہ سے پسٹل تیس بور معہ4روند سمیت برآمد کر لیا دوسری کاروائی میں اے ایس آئی مرتضی فردوس چوکی گوندل نے دوران گشت پڑتال مشکوک شخص محمد عمران ولد منشاء سکنہ لیہ حال مدروٹہ سے اسلحہ ناجائز میں رائفل12 بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، تھانہ صدر حسن ابدال کی چوکی برہان پر تعینات اے ایس آئی محمد امتیاز ناصر نے مشہور منشیات فروش محمد الیاس عرف ککو ولد عظمت خان ساکن غرشین سے 1800گرام خالص چرس برآمد کر لی اسی طرح اے ایس آئی سید تسکین عباس تھانہ صدر حسن ابدال نے دوران تلاشی ملزم رفاقت علی ولد عبدالخالق سکنہ کچہ حسن ابدال سے 2120گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب سید ضیاء کاظمی سکنہ ڈھوک مسکین کو اسلحہ ناجائز پسٹل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کرایا۔

