ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اٹک پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں میں مصروف ہے۔تھانہ حضرو کے علاقہ نرتوپہ میں مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی محفل سجائے جواریوں پرایس آئی مسعود احمد معہ ٹیم نے ریڈ کیا تو موقع پر 4جواری محمد زبیر ولد شیر افسر سکنہ جلالیہ ، طارق محمود ولد محمد بشیر سکنہ سروانہ، ناصر محمود ولد یعقوب سکنہ پنجوانہ اور پرویز خان ولد فرید خان سکنہ نرتوپہ کو گرفتار کر کے کل مالیتی رقم 67000روپے برآمد کر لی جبکہ موقع سے 3کس بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی سرفراز احمد نے KPKکی جانب سے آنے والی ایک کوسٹر کو روکا جس پر لدے سامان کی پڑتال کرنے پر سہیل خان ولد ہمایوں سکنہ پشاور کے سامان سے 2000سے زائد پتنگ اور ڈوریں برآمد ہوئیں جسکو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی عظمت خان نے دوران گشت مشکوک شخص شاز علی ولد فردوس علی سکنہ چارسدہ کی تلاشی لینے پر اسکے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل9MMجس میں5روند بھی تھے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب تھانہ انجراء کے اے ایس آئی شوکت حیات نے مخبر کی اطلاع پر مجرم اشتہاری محمد طاہر ولد مثال دین سکنہ انجراء کے گھر ریڈ کیا تو موقع پر مسمیان محمد زبیر اور ساجد محمود پسران مثال دین سکنائے انجراء نے شور واویلا کر کے مجرم اشتہاری کو بھگا دیا جس پر ہر دو کیخلاف مقدمہ بجرم216ت پ درج کر لیا گیا۔
