جرائم پیشہ عناصر پولیس کے حراست میں

ڈسٹرکٹ پولیس اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے گشت کے نظام کوموثر بنا دیا ہے جس کا واضع ثبوت سڑکوں پر نظر انے والی پیٹرولنگ ہے ۔گزشتہ شب حسن ابدال پولیس نے دوران گشت دو تیز رفتار ڈیمپرز کو روکا توتلاشی لینے پر نان کسٹم پیڈلاکھوں روپے کا سامان جس میں100سے زائدفروجن سلنڈر ،سینکڑوں ٹائر ،امپورئڈسگریٹ کے توڑے،کپڑا اور مختلف نوعیت کا الیکٹرانک کا سامان برآمد ہواجس پر فوری کسٹم حکام سے رابطہ کیا گیا اور ملزمان کے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔