ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات ہر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات ہر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔فتح جنگ پولیس نے قماربازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 13ملزمان کو گرفتار کر کے کل مالیتی رقم 926290 برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پنڈیگھیب پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان محمد جمیل،دانش علی،فیضان،عبدالعزیز سے 02کلاشنکوف ،ریوالور32بور،پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیاجنڈ پولیس نے ملزم احسن شہزاد سے نا جا ئز اسلحہ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس