ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق رنگو پولیس نے قماربازون کے اڈے پر چھاپہ مار کر عبد الرحمان،محمد ذیشان ،یاسر عرفات،محمداویس،عمرحیات،محمدعثمان،نوررحمان،وقاص کوقمار بازی کے دوران گرفتار کر کے کل مالیتی رقم 99700 قبضہ میں لی اور نا جائز اسلحہ 3پسٹل(دو30بور،ایک 9MM)معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔باہتر پولیس نے منشیات فروش مبین ولد دلیل خان سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔باہتر پولیس نے ملزم باور خان ولد محم رحیم سے اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔نیو ائیرپورٹپولیس نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوران چیکنگ ملزم محمد رفیق ولد منگا خان سے اسلحہ ناجا ئز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

