ڈی پی او اٹک کا شجر کا ری مہم کا آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے صاف اور سرسبزپنجاب مہم کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ پودے ہماری ضرورت ہیں ہمیں ہمارا مذہب بھی شجرکاری کی ترغیب دیتا یے موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے کیلئےپودے بہترین ذریعہ ہیں۔