ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں اضافہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں تھانہ صدر اٹک کے اے ایس ائی مدثر عباس نے ایک مشکوک شخص شاہد اقبال ولد محمد ریاض ساکن محلہ عیدگاہ مرزا تحصیل و ضلع اٹک سے چرس وزنی1400گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس ائی محمد سرفراز نے ایک مشکوک شخص عبدالرحمان ولد فضل الرحمان سکنہ مانسر تحصیل حضرو سے چرس وزنی600گرام برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کر اے ایس ائی محمد عابد نے مخبر خاص کی اطلاع پر درہ چوک کھڑے ایک مشکوک شخص صفدر حسین ولد عطا محمد قوم کنگر ہ ساکن چیک نمبر56ڈاکخانہ وہاڑی تحصیل و ضلع وہاڑی کے ہاتھ میں پکڑے گیلن میں سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس