ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ناقص کار کردگی پر دوایس ایچ اوز کو تبدیل اور ریورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ چار محرران کو بھی معطل کردیا ہے ۔اس موقع پر انہوں عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کر دینگے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان کا جہاد دن رات جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا تمام ضلع پولیس اس مشن میں یکسو ہو کر محنت کر رہی ہے اور محکمے میں موجود چند کالی بھیڑیں جو اٹک پولیس کے وقار پر دھبہ ہیں کا ناطقہ بند کیا جارہاہے ۔ڈ ی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ا نصاف کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا انکا مشن ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔وہ خود رات تیں بجے تک گشت کرتے ہیں تاکہ عوام الناس سکون و چین کی نیند سو سکیں ۔اٹک پولیس ’’سیف اٹک‘‘کے مشن پر کام رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ڈسٹرکٹ پولیس کال سنٹر کا افتتاح ہونے والا ہے جس میں ہر درخواست گزار کو محکمہ پولیس کیطرف سے اسکی دادرسی ہونے تک ایک افسر کے ساتھ لگاتار رابطہ مہیا کیاجائے گا ۔اس کے علاوہ لیگل ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو عوام کو فری لیگل ایڈ مہیا کریگا ۔اٹک پولیس وطن کی مٹی سے محبت کا قر ض نبھاتی رہے گی۔
ترجمان اٹک پولیس