ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پنڈیگھیب کے ایس ائی لیاقت علی نے مخبر خاص کی اطلاع پر کالج چوک میں کھڑے مشکوک شخص عابد وقاص ولد محمد پرویز ساکن محلہ حسین آباد پنڈیگھیب سے چرس وزنی1400گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاتھانہ صدر حسن ابدال کے ایس ائی علی اکثر نے ایک مشکوک شخص عصمت اللہ عرف جمیل ولد سید محمد قوم پٹھان ساکن ڈھوک عبداللہ برہان تحصیل حسن ابدال سے چرس وزنی1600گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاتھانہ رنگو کے ایس ائی نادر خان نے مخبر خاص نے اطلاع دی پر درختوں کے جھنڈ میں بیٹھے ہوئے مشکوک اشخاص جنکو باامداد ہمراہی ملازمان ملازمین بر موقع قابو کر لیا جنہوں نے دریافت پراپنے نام و پتہ جات نعیم خان ولد عظیم خان سکنہ ڈھیر ی چوہان تحصیل و ضلع اٹک ،عامر شہزاد ولد احمد خان سکنہ ڈھیری چوہان حال محلہ گل آباد نزد جمیل ٹاؤن ماڑی موڑ تحصیل و ضلع اٹک، محمد شبیر ولد جمعہ خان سکنہ سنی کوٹ تحصیل و ضلع مظفر آباد ،محمد یوسف ولد عزیز اللہ سکنہ سنی کوٹ تحصیل و ضلع مظفر آباد، محمد عاشق ولد عبدالرحمان ساکن ڈھوک میرا چراہی اڈیالہ روڈ ضلع راولپنڈی بتلائے اولاً نعیم خان کی جامع تلاشی عمل میں لانے پر مذکورہ سے پسٹل 30 بورمعہ 5 ضرب روند،عامر شہزاد سے پسٹل 30 بورمعہ 4 ضرب روند،محمد شبیر سے پسٹل 30 بورمعہ5 ضرب روند،محمد یوسف سے پسٹل 30 بورمعہ 6 روند،محمد عاشق سے پسٹل 30 بورمعہ 5 ضرب رونداسلحہ ناجائز برآمد ہوئے دریافت پر مذکوران 5 کس متذکرہ بالا برآمدہ اسلحہ کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے۔نعیم خان وغیرہ 5 کس ملزمان نے بنیت ڈکیتی نیت سے جمع ہو کر جرم کاا رتکاب کیاملزامان چونکہ ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تھے ان پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیااور ملزما ن پر نا جائز اسلحہ رکھنے پر علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ جنڈ کے اے ایس ائی شبیر احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر چوہدری نذیر مارکیٹ کے عقب پہنچا تو 5 کس اشخاص بذریعہ تاش جوا کھیلنے میں مصروف پائے جنکو با امداد ہمرائی ملازمان قابو کر لیا جنکے نام و پتہ جات بعد دریافت خالد منصور ولد محمد شریف، محمد اسلم ولد محمد اکبر، محمد طفیل ولد تاج دین، غلام سرور ولد فتح محمد ساکنائے جنڈ،نذیر محمود ولد شیر محمدسکنہ محلہ برف خانہ جنڈ بتلائے۔موقع پر جوا پر لگی نقد رقم ۔/7000 روپے جبکہ 4 عدد موبائل فون مالیتی کل مالیتی ۔/15000 روپے مکمل تاش 52 عدد پتے۔ کل مالیتی تقریباً ۔/22000 روپے۔ 5 کس نے کھلی جگہ بذریعہ تاش جوا قمار بازی کر کے جرم کاارتکاب کیا ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ایس ائی ممتازحسین نیمخبر خاص کی اطلاع پر منگیال گاؤں کھلی زمین پہنچا تو 7 کس اشخاص جو جوئے میں مشغول تھے جنکو با امداد ہمراہی ملازمان قابو کر لیا جنہوں نے بعد از دریافت اپنے نام و پتے، سجاد کھوکھر ولد ربنواز کھوکھر۔ محمد امین ولد ملک شمیر ساکنائے رام پور ے ڈاکخانہ جتوئی ضلع مظفر گڑھ، وزیر حسن ولد اللہ دتہ، محمد رفیق ولد احمد بخش، محمد آصف ولد شمیر احمد، محمد شریف ولد منظور احمد، محمد ظفر ولد غلام اکبر ساکنائے گمانی تحصیل احمد پور ایسٹ ضلع بہاولپور بتلائے۔ رقم پِڑ کو یکجا کرنے پر 25730 روپے ہوئی معہ چادر برنگ ہلکی نیلی، بیٹری، تاش کے 52 پتے بر موقع بذریعہ فرد قبضہ پولیس میں لیلیے گئے۔ سجاد کھوکھر وغیرہ 7 کس نے جوا جیسا مکروہ فعل ادا کر کے جرم کا ارتکاب کیا ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس


