ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارواٸیاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ جنڈکے ایس ائی محمد رمضان نے ایک ہائی ایس نمبریLWC/7853میں بیٹھے ڈرائیور سعادت علی ولد غلام ربانی ساکن محلہ ملوک غنڈہ صابر آباد تحصیل و ضلع کرک سے چرس وزنی1170گرام برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ا ے ایس ائی محمد آصف نے مخبر خاص کی اطلاع پر لنک روڈ منگیال پر موجود ایک مشکوک شخص محمد جابر ولد محمد اکرم قوم اعوان ساکن قطبال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 12 لیٹر شراب برنگ مالٹا بر آمد کر لی۔ محمد جابر مذکور نے شراب برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھ کرجرم ارتکاب بالا کا کیا ہے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کے اے ایس ائی جمیل احمدنے مخبرخاص کی اطلاع پر نزددربار پیر منظفر شاہ ارشد محمود ولد حکیم زمرد ساکن قطبال تحصیل فتح جنگ سے8کپی شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس ائی پرویز اختر نے ایک گاڑی نمبری KB-640 از قسم کورے رنگ سلیٹی مدنی چوک کی جانب سےآئی جو سامنے پولیس پارٹی و گاڑی کو دیکھ کر کار ڈرائیور متذکرہ بالا نے بھگانے کی کوشش کی جسکا تعاقب کرکے پیپلز کالونی چوک با امداد ہمراہی ملازمان قابو کر لیا۔ دریافت پر ڈرائیور کارنے اپنا نام و پتہ وقار محمود ولد محمد اشرف قوم اعوان سکنہ مکان نمبر 281 محلہ چھوئی ایسٹ اٹک ساتھ والی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام و پتہ ثاقب شہزاد ولد محمد لیاقت سکنہ نزد گورا قبرستان مکان نمبر CH-18 محلہ کربلا اٹک شہر بتلایا۔پڑتال عمل میں لانے پر ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے 2کپی شراب جبکہ ساتھ والی فرنٹ سیٹ کے نیچے سے 3 کپی شراب برآمد ہوئیں۔ وقار محمود، ثاقب شہزاد2 کس نے شراب برائے نوش و فروخت اپنے قبضہ میں رکھ کر و جرم کا ارتکاب کیاملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس ائی اجمل نیازی مخبر خاص کی اطلاع پر حافظ ہوٹل مینا بازار بالمقابل دوکان اذان پرویز اختر پہنچا تو ایک مشکوک شخص ملک پرویز اختر ولد ملک لہراسب خان قوم اعوان سکنہ محلہ کربلا نئی آبادی اٹک شہر کو باامداد ہمراہی ملازمین قابو کرلیا جسکے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپنگ بیگ کی پڑتال کرنے پر پرچی جو ا بک 3عدد پرچیا ں جن پر ذی گیم کے نمبرا ت تحریر کرکے دیے جاتے ہیں 8 عدد کاغذات جن پر ذی گیم بطور ریکارڈ تحریر کی جاتی ہے ایک بنڈل، کیلکولیٹر مالیتی ۔/2000 روپے Qموبائل برنگ سفید مالیتی ۔/4000 روپے آلات قمار بازی رقم وٹک معہ پرائز بانڈ 200 روپے والے 75عدد مالیتی ۔/5000 رقم وٹک ۔/6310 روپے جملہ اشیا ء برآمدہ معہ رقم وٹک کل مالیتی ۔/27310روپے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔ملزم پرویز اختر متذکرہ بالا نے شارع عام میں پرچی جواء کرواکرجرم کا ارتکاب کیاملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ صدرحسن ابدال کی ٹیم نے بی کیٹگری کے مجرم اشتہاری محمد اسماعیل ولد عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

  

   

  

Wednesday, April 3, 2019