اٹک پولیس کا جراتم کے خلاف کر یک ڈاؤن

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ نیو ائر پورٹ کے ایس ائی علی حسین نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص نعیم اللہ ولد خیر اللہ ساکن حاجی آباد عمر زئی تحصیل و ضلع چارسدہ حال مہلو سے چرس وزنی710گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ٹی اے ایس ائی طارق عزیز نے 2موٹر سائیکل سوار اولاًشاہد اقبال ولد رحیم داد ساکن ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک کی جامع تلاشی لینے پر2کپی شراب جبکہ ڈرائیور موٹر سائیکل بابر ولد محمد اشرف سکنہ ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک سے بھی 2کپی شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس ائی محمد اعظم نے ایک مشکوک شخص طارق خان ولد احمد خان ساکن جبی کسراں تحصیل فتح جنگ سے 3بوتل شراب از قسم VODKAبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے اے ایس ائی خضر حیات مخبر خاص کی اطلاع پردربار بابا چورازیارت بسال جنگل ایریا کس پہنچا تو 4 کس اشخاص درختوں کی اوہٹ میں بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف تھے موقع پر سے 3 کس اشخاص جن کے بعد دریافت نام و پتہ جات بابر شہزاد ولد شیر خان، شوکت علی ولد میاں خان، شفارش خان ولد شیر خان اقوام کھٹڑ سکنائے پارا کنڈ بسال تحصیل جنڈ ضلع اٹک معلوم ہوئے کو باامداد ہمرائی ملازمین قابوکر کے جواء پڑ پر داؤ پر لگی رقم ۔/7980 روپے ب3 عدد موبائل فون جبکہ مکمل تاش سیٹ معہ چادر بھچونا قبضہ پولیس میں لیے گئے کل مالیتی تقریباً 20 ہزار روپے ہے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیاتھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر212جرم302/34میں مجرم اشتہاری تجمل خان ولد اجمل خان سکنہ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Friday, April 5, 2019