ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ صدر اٹک کے ایس آئی سرور خان نے مخبر خاص کی اطلاع پرایک مشکوک شخص گلزار عرف زاری ولد فضل الہی ساکن شینباغ حال محلہ گل آباد شینباغ تحصیل و ضلع اٹک سے گردہ چرس وزنی1660گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاتھانہ رنگو کے ایس آئی محمد یونس نے ایک مشکوک شخص احمد جنید ولد میر عجب قوم پٹھان ساکن گلستان روڈ فورملی تحصیل حضرو سے چرس وزنی1520گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ایر پورٹ کے ایس آئی خادم حسین نے مخبر کی اطلاع پر کاک چوہدریاں کی جانب سے کار نمبریLEB.4729برنگ سیاہ آئی جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ گاڑی کچھ فاصلے پر روک کر گاڑی میں بیٹھے2 اشخاص بھاگ پڑے۔جبکہ گاڑی میں بیٹھی ہوئی خاتون نے دریافت پر بتلایا کہ ڈرائیور ملک عاطف عرف مونی جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا ہوا ملک شیراز عرف مٹھو پسران مہربان خان سکنائے میاں رشیدہ تحصیل فتح جنگ میرے بھانجے ہیں۔مذکوریہ کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل جامع تلاشی لینے پر چرس وزنی2380گرام برآمد ہوئی۔ مزید پڑتال کرنے پر کار متذکرہ کی ڈگی میں سے150کپی شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور بھاگنے میں کامیاب ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی سرفراز احمدنے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک شخص جس کا بعد دریافت نام وپتہ معلوم محمد علی خان ولد شوکت علی قوم کھٹر سکنہ محلہ نیا لاری اڈہ فتح جنگ ضلع اٹک معلوم ہوا غل غپاڑہ کر رہا تھا جس کو با امداد ہمراہی ملازمان قابو کر لیاجس کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی مذکورہ ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر بیگ نیلا کی پڑتال کرنے پر شاپر میں سے 3 کپی شراب برنگ مالٹا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی اٹک کے ایس آئی محمد سلیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص موسم علی ولد مشتاق علی ساکن مکڑ ی بازار جی ٹی روڈ محلہ امامیہ کالونی پشاور سے نا جائز اسلحہ رائفل کلاشنکوف معہ متعدد روند قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ۔تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی ذوالفقار حسین نے ایک مشکوک شخص ابرار حسین شاہولد سعید شاہ قوم سید سکنہ محلہ تفیہ سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 31عددپتنگ ،32عدد کیمکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

  

  

  

Friday, April 5, 2019