اٹک پولیس کی شاندار کا روائی متعدد جرائم پیشہ افراد رنگے ہا تھوں گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ صدر اٹک کے ایس آئی محمد عثمان نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص خالد محمود ولد عظیم خان ساکن محلہ اڑتک پور کامرہ کلاں تحصیل وضلع اٹک سے چرس وزنی1680گرام برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی محمد رمضان نے ایک مشکوک شخص آبسین خان ولد محمد ثقلین ساکن محلہ حسن گڑھی لاچی پائیاں تحصیل لاچی ضلع کوہاٹ سے چرس وزنی1100گرام برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے ایس آئی غلام احمد نے ایک مشکوک شخص محمد بابر ولد محمد صادق ساکن شادی پورہ کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب سے چرس وزنی350گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے اے ایس آئی خضر حیات نے ایک مشکوک شخص عطاء اللہ خان ولد اشرف خان قوم بنگش سکنہ محمد زئی ہنگو روڈ کوہاٹ سے رائفل کلاشنکوف معہ 4 ضرب روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے ایس آئی صفدر حسین نے ایک مشکوک شخص سرفراز ولد مظفر خان ساکن حیات شہید کالونی پنڈ ی کوروڈ کوہاٹ سے پسٹل30بور معہ3روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کیایس آئی ظفر اقبال نے ایک مشکوک شخص فخر اقبال ولد محمد اقبال ساکن ڈھوک میرا داخلی چورہ شریف تحصیل جنڈ سے پسٹل30بور معہ6روند اسلحہ ناجائز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاتھانہ اٹک خورد کے ایس آئی سرفراز احمد نے دوران چیکنگ ہائی ایس نمبریLES.1987برنگ سفید میں بیٹھے شخص محمد ویسم اصغر ولد اصغر علی سکنہ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد حال میر پور بڑا کامرہ ضلع اٹک سے 100پتنگ معہ3روند ڈریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ترجمان اٹک پولیس

   

   

Saturday, April 6, 2019