ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ اٹک خورد کےاے ایس آئی تنویر احمد نے ایک مشکوک شخص عبدالرزاق ولد عزیز اللہ خان سکنہ باجوڑ ایجنسی سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی حارث عمیر نے ایک مشکوک شخص گلزار علی ولد امیر عبداللہ سکنہ راولپنڈی سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی طارق محمود نے ایک مشکوک شخص حاکم خان ولد نثار احمد سکنہ فتح جنگ سے ناجائز اسلحہ پستل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص داود خان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

      

Tuesday, April 9, 2019