تفصیلات کے مطابق 4اپریل 2019کو ایک تقریب کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عوام کی خدمت کے لیے پولیس خدمت مراکز کوکامیابی سے چلانے پر انچارج مراکز میں کلاس ون سرٹفیکیٹ اورکیش ریوارڈز تقسیم کیے۔پولیس خدمت مرکز اٹک کے سابقہ انچارج کاشف محمود عباسی موجودہ او ایس آئی اٹک انتھک محنتی ،قابل اور جفاکش پولیس آفیسر ہیں۔جنہوں نے پولیس خدمت مرکز اٹک کے منشور آپ کی خدمت ہمارا عزم کی تکمیل میں دن رات کوشاں رہے۔ ترجمان اٹک پولیس