اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا روایا ں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ جنڈکے اے ایس ائی شبیر احمد نے مخبر خا ص کی اطلاع پر میران کار نمبریMNM/2199میں سوار شخص منیر مسیح ولد بشیر مسیح ساکن محلہ ہسپتال جنڈ سے 48بوتل شراب جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار محمد سعید ولد محمد رفیق ساکن محلہ لنگر خانہ جنڈ سے 2بوتل شراب برآمد کرکے دونوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس ائی خضر حیات نے ایک مشکوک شخص خضر ت حسین ولد غلام حسین ساکن معیار تحصیل ثمر باغ ضلع لوئر دیر حال ڈھرنال تحصیل فتح جنگ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ متعددروند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس ائی طارق محمودنے عظمت خان ولد محمد رفیق ساکن محلہ شاہ جلال باہترسے نا جائز اسلحہ پسٹل30بورمعہ متعدد روندبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی مقصود علی خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایوب کریانہ سٹورپر پہنچے تو دوکان میں موجود ایک شخص جس کا بعد دریافت نام و پتہ ایوب خان ولد عباس خان قوم پٹھان ساکن دکھنیر تحصیل و ضلع اٹک معلوم ہوا جس سے75 پتنگیں معہ 8 عدد چھوٹے رول ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی ارشد محمود نے مخبر خاص کی اطلاع پر ناصر کریانہ سٹورپر پہنچے تو دوکان میں موجود ایک شخص جس کا بعد دریافت نام و پتہ عبدالناصر ولد عبدالستار قوم نیازی ساکن دکھنیر تحصیل و ضلع اٹک معلوم ہواجس سے 50 پتنگیں معہ 7 عدد چھوٹے رول ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی کریم نواز نے ایک ہائی ایس نمبری JF/0711 آئی جسکو حسب ضابطہ بذریعہ کانسٹیبل اشارہ دیکر روک لیا ڈرائیور کو نیچے اتار لیا جسکا نام بعد دریافت جناب خان ولد سعد اللہ خان سکنہ ڈوگر ڈاکخانہ مٹاکی بیزان خیل عمرزئی وزیر تحصیل و ضلع بنوں معلوم ہوا ہائی ایس کو چیک کرنے پر اسکی سیٹوں کے نیچے 4 عدد CNG سلنڈر بذریعہ ویلڈنگ پیوست پائے گئے ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

Thursday, April 11, 2019