اٹک پولیس کا جراتم کے خلاف کر یک ڈاؤن

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کے اے ایس آئی محمد آصف نے مخبر خا ص کی اطلاع پر رکشہ سٹینڈ نزد بوائز سکول حمید پہنچے تو کھلی جگہ پر موجود ایک نوجوان محمدسلیمان عرف سلو ولد محمد رستم ساکن محلہ غربی حمید س پتنگ ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی ذوالفقار خان نے تفتیش مقدمہ 212 مورخہ 16.07.14 بجرم 302/34 ت پ تھانہ صدر حسن ابدال میں گرفتار ملزم تجمل خان ولد افضل خان سکنہ جہان آباد تحصیل حسن ابدال سے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہوانے والی رائفل 12 بور رپیٹر اسلحہ ناجائز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

 

   

Saturday, April 13, 2019