ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک اور ڈپٹی کمیشنر اٹک نے آج کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی کمیشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے آج TMAہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر عوام الناس کے مساٸل کو سن کر ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیےآج کی کھلی کچہری میں ایک بوڑھی اور معذور عورت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا شکریہ ادا کیااور ہار پہنائے۔اس نحیف عورت کا گھر دھوکہ دہی سے ایک شخص نے اپنے نام کروایا تھا جو ڈی پی او اٹک نے واپس دلوایا۔انہی کمزور بے بس اور لاچار لوگوں کی دعائیں ہمارا اثاثہ ہے اور ہم اس عزم سے عوام کی خدمت کرتے رئیں گے۔