اٹک پولیس کی شاندار کا روائی متعدد مجرم رنگے ہا تھو ں گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ رنگو کے ایس آئی محمد یونس نے ایک مشکوک شخص محمد اسماعییل ولد گل دین ساکن محلہ فقیر آباد شمس آباد حضرو سے چرس وزنی500گرام جبکہ ہیروئن وزنی30گرام برآمداور محمد حسنین ولد خیر زمان سکنہ سرکہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے چرس وزنی600گرام برآمدکر کے دونوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد ندیم نے ایک مشکوک شخص ششماد اشرف ولد محمد اشرف ساکن گٹیا واہ کینٹ ضلع راولپنڈی سے 4کپی شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ رنگو کے اے ایس آئی شوکت محمود نے ایک مشکوک شخص راشد محمود ولد غلام یوسف ساکن شمس آباد تحصٰیل حضرو ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی غلام حسن نے مخبر خاص کی اطلاع پربھلڑ جوگی نالہ ملزم محمد نظام ولد شاہ نواز ساکن رکھوالا بھلڑ جوگی تحصیل حسن ابدال سے پسٹل30بور معہمتعدد روند اور ملزم محمد احسن ولد محمد ریاض ساکن ترین آباد تحصیل و ضلع ہری پور سے پسٹل30بور معہمتعدد روند برآمد کر کے دونوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی عرفان احمد نے مقدمہ نمبر163/19بجرم 496A/376ت پ تھانہ فتح جنگ میں گرفتار ملزم بابر خان ولد حیات خان ساکن گلیال تحصیل فتح جنگ سے پسٹل30بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے ایس آئی محمد رمضان نے ایک مشکوک شخص نذیر احمد ولد دائم خان ساکن سگھری تحصیل جنڈ سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

 

Sunday, April 21, 2019