ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نےڈی پی او آفس اٹک میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی جسکے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ وہ اٹک پولیس کو ایک ماڈل پولیس دیکھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ خود اٹھارہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور وہ اٹک پولیس سے بھی شدید محنت کی توقع رکھتے ہیں وہ رات گئے تک خود گشت کی نگرانی کرتے ہیں تا کہ عوام کو تحفظ کاا حساس ہواور لوگ سکون کی نیند سو سکیں انکا کہنا تھا کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ہر ماہ تمام جوانان و افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے پرفارمنس اویلویشن کی جائے گی جسکی بنیاد پر جزا و سزا کا عمل کیا جائے گا ۔اسکے بعد کھلی کچہری میں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیزون کمیٹیوں کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا اور عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کرینگے اٹک پولیس قانون کی عملداری کیلئے مستعد ہے۔