اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 01کلاشنکوف 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد،جوئے کی محفل کو اجاڑ کر کل مالیتی رقم 203800قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ فتح جنگ کے ایس آئی محمد غفارنے ملزم شیر زمان ولد شاہ جہان ساکن رستم تورڈھیر تخت بائی ضلع مردان سے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ متعددروند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے ایس آئی محمد حیات نے تھانہ بسال میں گرفتار ملزم محمد اقبال ولد سلطان سکندر ساکن محلہ ٹمنہ دومیل تحصیل جنڈ سے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والانا جائزاسلحہ کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی چوہدری بشیر احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر کنٹ لنک روڈ نزد فقیر وں کی جھگیاں 5 کس اشخاص درخت کے سائے میں بذریعہ تاش کھلے عام قماری بازی میں مصروف پائے جن کو گرفتارکر لیا گیاجن کے بعد دریافت نام وپتے محمد شریف ولد نواب خان، ظفراقبال ولد سائیں اللہ دتہ، محمد بشیر ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ قادر آباد ضلع میانوانی حال اخلاص، طررب ولد ملنگ خان سکنہ گڑھی ڈھڈے وال ضلع کوہاٹ حال اخلاص ، عبدالخالق ولد محمد سلیمان سکنہ میانوالہ معلوم ہوئے داؤ پر لگی نقد رقم مبلغ31300 روپے ب۔5عدد موبائل فونز مالیتی 7500روپے اور تین عدد موٹرسائیکل مالیتی165000روپے برآمد ہوئے کل مالیت203800روپے اور آلات قماربازی تاش 52 پتے قبضہ پولیس میں لیے۔ملزمان نے شارع عام پر بذریعہ تاش قماربازی کرکے جرم کا ارتکاب کیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, April 23, 2019