اٹک پولیس کا جرائم کے خلاف کر یک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حضرو کے اے ایس آئی عابد محمود نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص وحید خان ولد عبدالغفور ساکن نزد بلال مسجد عدزئی تحصیل حضرو سے رائفل کلاشنکوف معہ متعدد روند بر آمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی صاحب خان نے 3bفنگشن ایکٹ2016میں گرفتار ملزم فہد شہزاد ولد رفاقت قوم گجر ساکن ببرکی تحصیل حسن ابدال سے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ متعدد روند بر آمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیرپورٹ کے اے ایس آئی عظمت عباس نے ایک مسافر زعیم خان ولد کالا خان سکنہ راولا کوٹ دھمنی شرقی تحصیل راوالا کوٹ ضلع پونچھ معہ ایک عدد ریوالور 32بور فلائٹ نمبرPA213ُپر سفر کرنے والے مسافر زعیم کے بیگ سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 23 مورخہ 27.01.2019 جرم 324 ت پ میں مجرم اشتہاری امجد خان ولد منور خان سکنہ برہان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Thursday, April 25, 2019