ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی سجاد حسین نے ایک موٹرسائیکل سوار محمد رئیس ولد محمد الیاس قوم اعوان سکنہ نیو آبادی فقیر آباد تحصیل و ضلع اٹک پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کے ایس آئی محمد گلستان نے تفتیش مقدمہ نمبر 107/19 بجرم 324 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم ر اویس خان ولد ریاست خان قوم اعوان سکنہ سیدھن گرفتار شدہ سے دوران انٹروگیشن ملزم کے ازخود انکشاف پر پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کے اے ایس آئی شکیل احمدنے تفتیش مقدمہ نمبر 90/19 بجرم 324/34 ت پ تھانہ حضرو میں ملزم محمد شہزاد ولد محمد حیات قوم پٹھان ساکن موسٰی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی عبدالواعظ نے مقدمہ نمبر 36 بجرم 392/411ت پ تھانہ انجراء میں گرفتار ملزم ناصر صالحین ولد صالحین ساکن چھب سے دوران انٹروگیشن پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے ایس آئی کرمداد نے ایک شخص مدثر محمود ولد محمودالحسن ساکن محلہ مغلاں اکوڑہ خٹک تحصیل وضلع نوشہرہ سے متعدد مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے مقدمہ نمبر27/18بجرم 395/412/452ت پ میں مجرم اشتہاری ابراہیم ولد تحسین خان کو گرفتار کر لیا۔
پریس ریلیز
تھانہ صدر اٹک میں SDOواپڈا ناصر علی خان نے تحریری چھٹی بھجوائی کہDetection ٹیم اٹک سٹی سب ڈویثرن نظام الدین LS-II اور امجد خان ALM نے دوران چیکنگ ایک میٹر بنام میربادشاہ ولد سپین گل سکنہ محلہ گلشن آباد گاؤں گھوڑا مار اٹک کو چیک کیا تو میٹر کے ٹرمینل میں SHUNT لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ Detection ٹیم نے موقع کی تصویریں اتاریں اور بجلی چوری کی تصدیق کی جس پر تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی ذوالفقار حسین شاہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

ترجمان اٹک پولیس

   

Friday, April 26, 2019