ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی شبیر احمد نے ایک مشکوک شخص قلم خان ولد وزیر خان سکنہ ہنگو سے چرس وزنی 1100گرام برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ پنڈیگھیب کے ایس آئی محمد لطیف نے ایک مشکوک شخص مشتاق احمد ولد غلام محمدسکنہ پنڈیگھیب سے کل 500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی سید تسکین عباس نے تفتیش مقدمہ نمبر 23 مورخہ 27.01.2019 بجرم 324 ت پ میں گرفتار شدہ ملزم مجرم اشتہاری امجد خان ولد منور خان ساکن سلطان آباد برہان سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی اللہ دتہ نے مخبرخاص کی اطلاع پرایک مشکوک شخص محمد حنیف ولد محمد شفیع سکنہ جنڈسے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان اٹک پولیس

 

   

Tuesday, April 30, 2019